مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک لیٹر پیٹرول پر 31 روپے ٹیکس

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی اور غربت کی چکی میں پستے عوام کیلئے ایک پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

فی لیٹر پیٹرول پر حکومت کی جانب سے ڈیوٹی، مارجن اور لیویز کی مد میں 31اعشاریہ57 روپے مقرر ہیں۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116اعشاریہ26 روپے فی لیٹر ہے لیکن عام لوگوں کے لیے قیمت فروخت 147اعشاریہ83 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن 4اعشاریہ90 روپے ہے جبکہ اس پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3اعشاریہ68 روپے ہے۔ پیٹرول پر لیوی 17اعشاریہ62 روپے اور سیلز ٹیکس 1اعشاریہ16 روپے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

موجودہ حکومت نے عوام کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

حکومت ڈیزل پر 31اعشاریہ50 روپے فی لیٹر ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113اعشاریہ12 روپے فی لیٹر ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن 4اعشاریہ13 روپے فی لیٹر ہے اور اس پر ڈسٹری بیوٹرز کا مارجن 3 اعشاریہ68 روپے فی لیٹر ہے۔لیوی 17.13 روپے فی لیٹر اور سیلز ٹیکس 4اعشاریہ44 پیسے فی لیٹر ہے۔

Related Posts