پاکستان میں پاپائی سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کی اسقفیہ تقدیس کی سالگرہ پرمسیحیوں کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

Apostolic Nuncio christophe Zakhia El-Kassis Episcopal Anniversary

کراچی:پاکستان میں پوپ فرانسس کے سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کی اسقفیہ تقدیس کی آج تیسری سالگرہ منائی جارہی ہے،مسیحیوں کی جانب سے ویٹی کن کے نمائندوں کو بھرپور مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

کرسٹوف ذخیاالخاسیس 24 اگست 1968 میں بیروت لبنان میں پیدا ہوائے، 21 مئی 1994 کو کاہن کے رتبے پر فائز ہوئے جبکہ انہیں 2018 میں آرچ بشپ اور پاپائی سفیر کی ذمہ داریوں سے نوازاگیا۔

کرسٹوف ذخیاالخاسیس نے سول اور کلیسیائی قانون میں پی ایچ ڈی کیا اور19 جون 2000 کو ویٹی کن کے سفیر کے طور پر انڈونیشیا ، سوڈان اور ترکی میں خدمات انجام دیں۔

پاپائی سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کو عربی، فرانسیسی، اطالوی ، انگریز، انڈونیشی، ہسپانوی اور جرمن زبان پر عبور حاصل ہے۔24 نومبر 2018 میں پوپ فرانسس نے انہیں پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا۔

مزید پڑھیں:مسیحی برادری کی غزہ پر بمباری کی مذمت، حملے روکے جائیں، بشپ بینی ٹریوس

واضح رہے کہ ویٹیکن سٹی اٹلی کے شہر روم میں واقعہ ایک خود مختار ریاست ہے جوتقریباً چاروں اطراف سے دیواروں سے گھری ہوئی ہے جس کا کل رقبہ 44 ہیکٹر ہے اور یہ دنیا کی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹی خود مختار ریاست کہلاتی ہے۔

اس ریاست کو 1929ء میں قائم کیا گیا اور ریاست کا سربراہ پاپائے روم ہوتا ہے اور یہاں ہی پاپائے روم کی رہائش گاہ اپاسٹالک محل یا رسولی محل واقع ہیں۔ ویٹیکن سٹی کو بلاشبہ مسیحیوں کا مذہبی دار الخلافہ کہا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے ویٹی کن سٹی کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اورویٹی کن سٹی کے لیے پاکستان کا ایک مخصوص سفیر مقرر ہوتاہے۔

Related Posts