کراچی:پاکستان میں پوپ فرانسس کے سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کی اسقفیہ تقدیس کی آج تیسری سالگرہ منائی جارہی ہے،مسیحیوں کی جانب سے ویٹی کن کے نمائندوں کو بھرپور مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
کرسٹوف ذخیاالخاسیس 24 اگست 1968 میں بیروت لبنان میں پیدا ہوائے، 21 مئی 1994 کو کاہن کے رتبے پر فائز ہوئے جبکہ انہیں 2018 میں آرچ بشپ اور پاپائی سفیر کی ذمہ داریوں سے نوازاگیا۔
کرسٹوف ذخیاالخاسیس نے سول اور کلیسیائی قانون میں پی ایچ ڈی کیا اور19 جون 2000 کو ویٹی کن کے سفیر کے طور پر انڈونیشیا ، سوڈان اور ترکی میں خدمات انجام دیں۔
پاپائی سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کو عربی، فرانسیسی، اطالوی ، انگریز، انڈونیشی، ہسپانوی اور جرمن زبان پر عبور حاصل ہے۔24 نومبر 2018 میں پوپ فرانسس نے انہیں پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا۔
مزید پڑھیں:مسیحی برادری کی غزہ پر بمباری کی مذمت، حملے روکے جائیں، بشپ بینی ٹریوس
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








