راولپنڈی میں توہین رسالت ﷺکے جرم میں خاتون کو سزائے موت، 20 سال قید ،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

RAWALPINDI WOMAN SENTENCED TO DEATH IN BLASPHEMY CASE

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سزائے موت کے ساتھ 20 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

مزید پڑھیں:عامرلیاقت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت نے مجرمہ عنیقہ عتیق کو توہین رسالت ﷺکے مقدمہ میں سزائے موت جبکہ مجرمہ کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اور دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر بیس سال سزا سنائی۔

مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالتﷺ کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔

عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالتﷺ کے جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہین مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Related Posts