کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو بنانے پر نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دی کرنٹ کے مطابق نادیہ خان کو شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ، زیورات اور کپڑوں کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نادیہ نے انیسہ سے پوچھا کہ اس نے اپنا میک اپ کہاں سے سیکھا ہے جس پر انہوں نے شرمیلا فاروقی کا نام لیا۔
نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ساتھ چند دن قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی گئی تھی، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
Sharmila Farooqui is not happy with Nadia Khan for making a video with her mother Anisa Farooqi #pakistanicelebrities #anisafarooqi #nadiakhan #sharmilafaruqi #sharmilafarooqi pic.twitter.com/atdLRz3mPi
— Naylasays (@NaylaAmir) January 18, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








