اسٹاک مارکیٹ میں 94 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 94.37 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 94.37 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج (پیر) کاروباری ہفتے کے پہلے روز اُتار چڑھاؤ کے باعث 94.37 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44923.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ لہر برقرار نہ رہ سکی۔

مارکیٹ میں آج کاروبار میں 8 کروڑ 85 لاکھ 43 ہزار 21 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: نئی مانیٹری پالیسی، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 9اعشاریہ 75پر بر قرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، ڈالر کی قدر میں مزید 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts