ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کیلئے ایک اچھا تاثر جائے گا، ریحام خان

تازہ ترین

تازہ ترین

خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ریحام خان
خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ریحام خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو لاہور، بلوچستان اورکے پی میں امن نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مائیں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں لہٰذا ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کیلئے ایک اچھا تاثر جائے گا۔

ریحام خان نے کہا کہ سیاست کو بھلاکرسب کو یکجا ہوکر افغانوں کی مدد کرنا چاہیے، افغانستان میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا، افغانستان کیلئے ریلیف کی فوری ضرورت ہے۔

ریحام خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رہنے آئی ہوں اور اپوزیشن سے زیادہ گلے ہیں، ملک میں کرسی کا کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم عمران خان کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس ایک بندے کا نام نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کو اپوزیشن اورمسلح افواج کے ساتھ پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم ہاؤس، اپوزیشن لیڈر اور ہمارے اداروں کو پہل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رخصتی کنفرم، نئے وزیراعظم کیلئے بھی اتفاق ہوگیا

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، فضل الرحمان اور سراج الحق سے بھی اپیل ہے کہ آگے آئیں۔

Related Posts