ارطغرل غازی میں اداکاری کرنے والے فنکار کا انتقال، شوبز شخصیات سوگوار

تازہ ترین

تازہ ترین

ارتغرل غازی میں اداکاری کرنے والے فنکار کا انتقال، شوبز شخصیات سوگوار
ارتغرل غازی میں اداکاری کرنے والے فنکار کا انتقال، شوبز شخصیات سوگوار

مشہورومعروف ترک اداکار ایبرک پھچان کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے جس پر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایبرک پھچان کو تاریخی ٹی وی سیریل ارطغرل غازی میں آرٹوک بے کے کردار کیلئے بہت پسند کیا گیا۔

معروف ترک اداکار کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایبرک پھچان گزشتہ ایک سال سے پھیپھڑوں کے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے، تاہم وہ موذی مرض سے جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ ریلیز، سوشل میڈیا صارفین کا منفی ردِ عمل

ترک ٹی وی سیریل ارطغرل غازی میں ایبرک پھچان نے مرکزی کردار ارطغرل کے دائیں بازو کے طور پر جنگ لڑنے والے شخص کا کردار ادا کیا۔ ارطغرل غازی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا جبکہ پی ٹی وی اور دیگر چینلز نے اسے ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا۔

ٹی وی سیریل ارطغرل غازی ترکی میں 2014 میں ریلیز ہوا جس کے 5 سیزنز میں کم و بیش 200 اقساط تھیں۔ تاریخی ڈرامے کو پاکستان کے عوام نے بے حد پسندیدگی سے نوازا۔ اردو ڈبنگ کے ساتھ یہ سیریل پہلی بار اپریل 2020 میں نشر ہونا شروع ہوا۔

ارطغرل غازی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ دیکھے گئے ٹی وی سیریلز کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے مطابق پہلے 20 روز میں ارطغرل کے ناظرین کی تعداد 13 کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 

 

Related Posts