شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

شمعون عباسی نے پریانکا کے ساتھ اداکاری کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتادی
شمعون عباسی نے پریانکا کے ساتھ اداکاری کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے 2 بار فلموں کی پیشکش ہوئی جن میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ اداکاری کا موقع بھی شامل تھا، تاہم میں نے بھارت جا کر اداکاری نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ بالی ووڈ کے ہدایت کار وشال بھردواج اور رام گوپال ورما کی طرف سے مجھے فلموں میں کام کی آفر ہوئی، تاہم میں ان دونوں پیشکشوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

ارطغرل غازی میں اداکاری کرنے والے فنکار کا انتقال، شوبز شخصیات سوگوار

علی ظفر کے خلاف کیس واپس لو اور بھول جاؤ۔شمعون عباسی کا میشا کو مشورہ

معروف اداکار شمعون عباسی کے مطابق انہوں نے پیشکش مسترد نہیں کی بلکہ فلمز کیلئے جو وقت دیا گیا، اسی دوران وہ اداکار شان کے ہمراہ وار کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ان کی اور پریانکا چوپڑا کی ٹائم لائن میچ نہ ہونے کے باعث پراجیکٹ چھوڑنے پڑے۔

اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ مجھے فلموں کی پیشکش تو ہوئی جس کیلئے مناسب وقت کی ضرورت تھی لیکن میں زیادہ وقت دینے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ بالی ووڈ والے چاہتے تھے میں بھارت جا کر 8 ماہ تک اداکاری میں گزاروں جو ممکن نہیں تھا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ میں پریانکا چوپڑا کو ایک اداکارہ کے روپ میں پسند کرتا ہوں، بصورتِ دیگر نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمعون عباسی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف کیس واپس لینے کا مشورہ دیا۔ 

 

Related Posts