بدعنوانی میں اضافہ، پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

تازہ ترین

تازہ ترین

بدعنوانی میں اضافہ، پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
بدعنوانی میں اضافہ، پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد: پاکستان کرپشن سے پاک ممالک کی فہرست میں 140ویں نمبر پر آگیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا کے 180 ممالک کا بدعنوانی سے متعلق انڈیکس جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 16 درجے کی تنزلی آئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بدعنوانی کے اعدادوشمار پر مبنی فہرست (کرپشن پرسیپشن انڈیکس) جاری کی جس میں پاکستان کا اسکور کم ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کم اسکور کرپشن میں اضافے کا عندیہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 

قبل ازیں 2021 میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن اسکور 28 تھا، ایک سال قبل 2020 میں 31 جبکہ 2019 میں 32 پر آگیا۔ گزشتہ 3 سال کے تحریکِ انصاف حکومت کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 4 درجے نیچے چلا گیا۔

دوسری جانب فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک بدعنوانی سے کم و بیش پاک قرار دے دئیے گئے۔ سویڈن، سنگاپور، نیدر لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور لکسمبرگ میں بھی آٹے میں نمک کے برابر بدعنوانی پائی جاتی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں اگر اسکور 80 سے 100 تک ہو تو بدعنوانی نہ ہونے کے برابر سمجھی جاتی ہے۔ بے شمار وعدوں کے باوجود 131 ممالک نے گزشتہ 10 سال میں بدعنوانی کے خلاف قابلِ قدر کام نہیں کیا۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق دنیا کے 66 فیصد سے زائد ممالک کا اسکور 50 سے کم رہا جو بدعنوانی کے سنگین مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔ دنیا کے 27 ممالک اپنے اب تک کے سب سے کم اسکور پر آگئے۔ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts