پاکستان میں کورونا کے5ہزار 196نئے کیسز رپورٹ، 15مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے5ہزار 196نئے کیسز رپورٹ، 15مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے5ہزار 196نئے کیسز رپورٹ، 15مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 15شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 86ہزار 348افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 137شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اقراء یونیورسٹی کی کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51ہزار63ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ46 لاکھ 91ہزار5ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10.18فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 293مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 453افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار87 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 86 ہزار 124ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.1فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 119جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 31ہزار8کیسز اور 7 ہزار 753اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 86 ہزار 537افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 980انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 32 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 35ہزار 734افراد کورونا سے متاثر اور 752جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 20ہزار 813شہری کورونا سے متاثر جبکہ 979 انتقال کر گئے۔

Related Posts