عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری
عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اپنی تیزی سے گرتی ہوئی رینکنگ کی روشنی میں عدلیہ کو خود شناسی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے ایک اہم سوال اٹھایا ہے کہ جب جج جوابدہ نہیں تو میں اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جوابدہ ہوں۔

وفاقی وزیر نے نشاندہی کی کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جب وہ حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے 26فروری کو بلدیاتی قانون کے خلاف مارچ کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ نے ہفتہ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں دائر نظرثانی کی درخواستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عیسیٰ کو کسی بھی قانون کے تحت ان کی آزاد شریک حیات کے ذریعے مبینہ ٹیکس چوری کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

Related Posts