ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ نے بیٹی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کر دی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، لہٰذا میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔
مزید پڑھیں: بھارت کی 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








