سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست خارج کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آئینِ پاکستان کی دفعہ (ایف) (1) 62 کے تحت اراکینِ اسمبلی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔ آئینی درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے رجسٹرار نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر احسن بھون کی دائر کی گئی درخواست واپس کردی۔ عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ نے نظر ثانی درخواست بھی خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم کی انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ایک بار عدالتِ عظمیٰ کا کسی معاملے میں فیصلہ آنے کے بعد اسی معاملے پر نئی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔ درخواست میں ایس سی بی اے کا کہنا تھا کہ عدالت آئین کے تحت ٹرائل کورٹ کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتی۔

بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کا دائر کی گئی درخواست میں کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ (3) 184 کسی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں دیتی جو برابری کے منصفانہ اصول کی نفی کرتا ہے۔ تاحیات نااہلی صرف انتخابی معاملات میں ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ قانون سازوں کے خلاف تاحیات نااہلی کی سزا ختم کی جائے۔ درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے آئین کی دفعات 184 اور 99 کی تشریح اور کیس میں وفاقی حکومت کو فریق بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔  

Related Posts