ڈرامہ سیریل اے مشتِ خاک میں گھریلو تشدد کی حوصلہ افزائی اور مرکزی کردار فیروز خان کی اوور ایکٹنگ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
’اے مشتِ خاک‘ کی کاسٹ میں فیروز خان، ثنا جاوید، عفت عمر، نمرہ خان اور اسد صدیقی شامل ہیں۔فیروز خان اس ڈرامہ میں مستجاب کا کردار ادا کررہے ہیں جس پر دیکھنے والوں نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
ڈرامے کے دو مناظر عجیب و غریب وجوہات کی بناء پر پہلے ہی وائرل ہوچکے ہیں اور اب ایک اور سین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:گھریلوتشددپرتنقید، فیروز کا ڈرامہ اے مشتِ خاک کافر کی کہانی ہے۔ڈائریکٹر
تازہ ترین کلپ میں مستجاب اپنی والدہ کے ساتھ اپنی ازدواجی مسائل کے بارے میں والدہ کے ساتھ مسلسل شور مچا رہا ہے۔ چیخنے کی آواز کافی زیادہ ہے جس پر مداحوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان اوور ریٹیڈ اداکار ہیں اور انہیں بہتر اداکاری کے لیے تربیت کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وہ خالصتاً ہر ڈرامے میں اوور ایکٹ کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








