مشہور ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے چھوڑ کرجانے کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ طوبیٰ کے چھوڑ کے جانے پر اکیلے رہ گئے ہیں۔
تقریب کے دوران دیئے گئے بیان پر لوگوں نے عامر لیاقت کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ڈرامہ میں کام کرنے کیلئے گئی ہیں تاہم عامر لیاقت ان کے چھوڑ کر جانے کی بات پر بضد رہے۔
مزید پڑھیں:کیا عامر لیاقت نے حریم شاہ کی دوست صندل خٹک سے تیسری شادی کرلی؟
سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی رہنماء کے بیان پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔
کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ الزام لگا رہے ہیں اور وہ خود اپنی دو طلاقوں کے ذمہ دار ہیں۔ آئیے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








