پی ایس ایل 7، لاہور نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 7، لاہور نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 7، لاہور نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: نیشنل اسٹیدیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا نواں میچ کھیلا جارہا ہے، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ٹی 20 کرکٹ میچ جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑی لاہور قلندرز کو مقررہ 20 اوورز میں مکمل طور پر آؤٹ نہ کرسکے، قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔ اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے بڑا اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایچ بی ایل پی ایس ایل، پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

فخر زمان نے لاہور قلندرز کیلئے کھیلتے ہوئے 66 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ ویزے رنز کا کھاتہ کھولے بغیر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کامران غلام نے 30 رنز بنائے۔ بعد ازاں راشد خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو بہتر ہدف دینے کے قابل بنایا۔

محمد حفیظ نے 36 رنز بنائے۔ پشاور زلمی میں پہلی بار بالنگ کرنے والے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسین طلعت اور عثمان قادر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کردیا۔ قبل ازیں ٹاس جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی نے قلندرز کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا تھا۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے 8 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے اب تک 2، 2 میچز کھیلے، 1،1 جیتا اور 1،1 میں ہار کر 22، 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشنز سنبھالی ہوئی ہیں۔

 

Related Posts