ایچ بی ایل پی ایس ایل، پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

ایچ بی ایل پی ایس ایل، پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت
ایچ بی ایل پی ایس ایل، پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے نویں ٹی 20 کرکٹ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے مابین ٹاس ہوا جو وہاب ریاض جیت گئے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں ہی ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر قرار نہیں دی جاسکتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں، لاہور کی سڑکیں بھی سج گئیں

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے 8 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے اب تک 2، 2 میچز کھیلے، 1،1 جیتا اور 1،1 میں ہار کر 22، 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشنز سنبھالی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور میں مختصر فارمیٹ کے کرکٹ میچز کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ،دوسرا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہوگا ،فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں7 فرری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کی میزبانی کے دن پورے ہونے والے ہیں۔ 

Related Posts