کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی سیکٹر Iمیں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خود بھی پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق 50سالہ سیف اللہ اور 45سالہ آمنہ کی کی نعشیں گھر سے بر آمد ہوئیں، مذکورہ واقعہ کی کرائم سین یونٹ کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

علاقائی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، پولیس مقتولین کے گھر سے واقعے کے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کرے گی۔

مقتولین کا تعلق حافظ آباد سے تھا، یہاں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے، پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی، سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرنے سے 1بچہ جاں بحق

واضح رہے کہ مبینہ خودکشی کی واردات کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ مقتولین کے محلہ داروں سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔

Related Posts