کراچی: میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے یونٹ الیکشن میں ارشد زبیر،نعمان احمد راجپوت کے حمایت یافتہ غازی پینل گروپ کے بلامقابلہ الیکشن جیتنے پر میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گء۔
تقریب میں پینل کو بلا مقابلہ الیکشن میں کامیاب ہونے کا نوٹیفیکیشن صوبائی جنرل سیکریٹری اشرف خان بوزئی نے نو منتخب ایپکا یونٹ تعلیمی بورڈ ز کو اپنے دست سے دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تقریب میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ایپکا سندھ حاجی صلاح الدین،تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے یر دلعزیز کنٹرولر آف اگزامینیشن،انور علیم خانزادہ اور ڈپٹی سیکریٹری بورڈ غلام احمد کے علاوہ چیئرمین ایپکا ڈسٹرکٹ میرپورخاص بچل وسان،وائس چیئرمین ایپکا ڈسٹرکٹ میرہورخاص ارشد زبیر،میر محمد پالاری صدر II، ایپکا ڈسٹرکٹ میرہورخاص بورڈ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: میرپورخاص انٹرومیٹرک بورڈ کے ملازمین مالی بحران کیخلاف سراپا احتجاج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








