اسلام آباد، پھلگراں میں فائرنگ سے 5افراد قتل، 7زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، پھلگراں میں فائرنگ سے 5افراد قتل، 7زخمی ہوگئے
اسلام آباد، پھلگراں میں فائرنگ سے 5افراد قتل، 7زخمی ہوگئے

اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو اسلام آباد کے علاقہ پھلگراں میں زمین کے تنازعات پر دو گروپوں میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق،سات زخمی ہوگئے،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ پھلگراں سیری چوک میں پیش آیا،مسلح افراد نے گھرسے نکلنے والے راجہ ناصر کی گاڑی پر خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی،گولیاں لگنے سے راجہ ناصر،راجہ ہارون ایڈووکیٹ،عمران سعید اور عدنان جاں بحق ہو گئے،جبکہ ذیشان نامی شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا،جسے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں،واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشن،ایس ایس پی آپریشن،ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چند دن پہلے مقتولین کے خلاف ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کرایا گیاتھا،تاہم تھانہ بہارہ کہو میں تعینات ایس ایچ او کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی تعیناتی نہ کی گئی جسکے باعث سیکورٹی انتظامات اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر دوسرے گروپ نے مشتعل ہو کر فائرنگ کی،جسکے نتیجہ میں چار افراد قتل ہوئے،واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر شوکت کو ایس ایچ او بہارہ کہو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

بھوپڑی چوک میں فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں راجہ فیاض جاں بحق راجہ طاہر،عمر، جہانگیر، عمران،عاقب اور احد زخمی ہوئے، واقعات کے بعد پولیس نے موقع سے فرانزک شواہد حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں لاشوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts