پاکستان سپر لیگ 7، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 7، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان سپر لیگ 7، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلےمیں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جبکہ پشاور زلمی کی وہاب ریاض کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پشاور زلمی کو جلد آؤٹ کردیں۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس ہار جانے کے بعد بابر اعظم کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دینے والے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم نے تاحال ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ایک بھی میچ نہیں جیتا۔ دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم نے 3 میں سے ایک ہی میچ جیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔

Related Posts