کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے ہرادیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگ کے آغاز سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلی اور کوئٹہ کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی، صرف 4 اوورز کے اندر ہی اوپنرر پال اسٹرلنگ اور ایلیکس ہیلز نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔
اسلام آباد نے 3 وکٹیں گرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر رنز کی بوچھاڑ کردی، کولن منرو اور اعظم خان کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔اسلام آباد کے اعظم خان 35گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔
پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے بڑے اسکور 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈکے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 186 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
مزید پڑھیں: 40سال کی عمر کے بعد لوگ مجھے کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کا حیرت انگیز انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








