اسلام آباد: کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آجملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
یہ دن بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف ڈھائے جانے والے بدترین ظلم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جا تا ہے۔ ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
اسلام آباد، مظفرآباد، گلگت اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:دہشت گرد را سے ہاتھ ملا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








