یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دینگے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دینگے، شیخ رشید
یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دینگے، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا شہباز شریف اور آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دینگے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں یا ایک ایک کر کے ڈی چوک یا ای چوک آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دیں گے۔شہبازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور آصف زرداری کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل ضرور ہیں لیکن عمران خان معاملات حل کریں گے، وہ مہنگائی بجلی گیس کے مسائل حل کررہے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، ا ن کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں ایمانداری کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، اس ملک کا نظام صرف غریب کو سزا دیتا ہے بڑا آدمی شہباز شریف جیسا ہو تو اس کی 16 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں یا ایک ایک کر کے ڈی چوک یا ای چوک آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دیں گے، آپ کے سیاست کے خاتمے کے دن ہیں، انہیں مکمل ناکامی ملے گی اور عمران سرخرو ہوگا۔

پاکستان میں مہنگائی ملکی دولت لوٹنے والوں کی کرپشن کی وجہ سے ہوئی، آج شہباز شریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کررہے ہیں، عمران خان کی خوش قسمتی ہے اسے نالائق سیاسی سوچ سے آری اپوزیشن ملی۔

شیخ ر شید نے کہا کہ4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے، وہ آرہاہے وہ جارہا ہے، جس نے آنا ہے آئے ورنہ دفع ہوجائے اور نہیں آتا تو نہ آئے، جیل کاٹنا مشکل اب نہیں رہا، اب تو ووہاں بھی وسائل ہیں، اب جیل میں اے سی موبائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا وزیر داخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے، میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کر ملک سے بھاگنے والا نہیں، میں اڈیالہ جیل میں جانے کو اور پھانسی چڑھنے کو ترجیح دوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا، جس نے مجھ سے زیادہ جیل کاٹی مجھے بتائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر کیا گزررہی ہے، مسلمان بھارت میں قتل و غارت کا شکار ہے بی جے پی نے کسی مسلم کو ٹکٹ نہیں ملتا، ہماری ہمدردیاں مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔پاکستان کشمیر بغیر نامکمل ہے ہم کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، صرف کشمیر کا مسلمان پاکستان کی طرف نہیں دیکھ رہا بلکہ بھارتی مسلمان بھی دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان 65 اور 70 والا ملک نہیں رہا، بھارت کا شوق ہے تو وہ فوج لائے، ہم نے پھلجڑیاں دیوالی اور شب برات کے لئے نہیں رکھیں، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو نیست نابود کر دیں گے، بھارتی میڈیا صرف عمران خان اور مجھ پر تنقید کرتا ہے، پاک فوج کے ساتھ مل کر جام شہادت ک خواہشمند ہوں، ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو فوج شکست دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: زرداری، بلاول کی دعوت، شہبازشریف نے کھانوں سے میزسجادی

شیخ رشید نے کہا کہافغان طالبان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، 20 سال طالبان نے جنگ لڑ کر خود کو آزاد کرایا، کالعدم ٹی ٹی پی سے مزاکرات میں طالبان بھی ہیں ابھی اس پر کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ افغان طالبان کے ساتھ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

Related Posts