لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں اپنا پرہیز ی کھانا اپنے ہمراہ لے کر آئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔
اس موقع پر آصف علی زرداری کا ذاتی سٹاف ان کے لئے پرہیزی کھانا اور ادویات ہمراہ لے کر آیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے ظہرانے کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے پیش کئے گئے۔
مزید پڑھیں: یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دینگے، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








