دھند کا راج، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موٹر وے بند، ائیرپورٹ شیڈول متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

دھند کا راج، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موٹر وے بند، ائیرپورٹ شیڈول متاثر
دھند کا راج، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موٹر وے بند، ائیرپورٹ شیڈول متاثر

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی جبکہ ائیرپورٹ کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں کو دھند نے گھیر لیا۔ موٹر ویز اور قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث لاہور  اسلام آباد موٹر وے پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردی گئی۔

موٹر وے ایم 3فیض پور سے سمندری انٹرچینج تک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔ موٹر وے حکام نے شہریوں کو دورانِ سفر احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا ضرورت سفر سے اجتناب برتیں جبکہ دھند میں سڑکوں پر محوِ سفر گاڑیاں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی اور ترکی کے دارالحکومت استنبول سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

لاہور ائیرپورٹ سے ایران کے دارالحکومت تہران، دبئی، شارجہ، مسقط اور سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ جانے والی پروازیں وقت پر اڑان نہ بھر سکیں۔ لاہور سے دنیا بھر کے مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

Related Posts