پاکستان میں کورونا کے4ہزار 874نئے کیسز رپورٹ، 30مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے4ہزار 874نئے کیسز رپورٹ، 30مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے4ہزار 874نئے کیسز رپورٹ، 30مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 30شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 59ہزار 674افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 478شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56ہزار51ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ53 لاکھ 78ہزار187ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8.69فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 681مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی شہرِ قائد میں کورونا کے خوف نے پنجے گاڑ دئیے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ مزید سب ڈویژنز تک وسیع کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ 

آج سے 10 روز قبل تک صرف کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، 24 جنوری کو ضلع جنوبی میں بھی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر سخت ایس او پیز کے ساتھ نئی پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکناتھا۔

Related Posts