کراچی، ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ آج سے شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ آج سے شروع
کراچی، ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ آج سے شروع

شہرِ قائد میں ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ آج سے شروع ہوگئی۔ وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ گاڑی مالکان ٹیکس جمع کرائیں کیونکہ سڑک پر جانچ پڑتال کی مہم آج سے شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن لے لیا۔ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے روڈ چیکنگ مہم اور ٹیکس وصولی آج سے شروع کردی گئی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے کہا کہ چیکنگ کی مہم آج سے 18م فروری تک جاری رکھیں گے۔گاڑی مالکان کو ہر صورت ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

وزیرِ ایکسائز و ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ روڈ چیکنگ مہم کا مقصد نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرنا ہے جس کیلئے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیمیں کراچی کے 37 مقامات بشمول کورنگی صنعتی ایریا، سنگر چورنگی، بروکس چورنگی، سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، ڈیفنس قبرستان اور سائٹ ایریا شامل ہیں۔

کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی روڈ چیکنگ ہوگی جن میں منگھوپیر روڈ، طوبیٰ مسجد، بنارس چورنگی، مزارِ قائد، حب ریور رود، مسلم آباد، گلستان اسکول، شاہراہِ قائدین، کیماڑی، کھارادر، کلفٹن باتھ آئی لیند، کوئینز روڈ اور شاہین کمپلیکس شامل ہیں۔کراچی پولیس ٹیکس نا دہندگان کو پکڑنے کیلئے حرکت میں آگئی۔ 

اس کے علاوہ مائی کولاچی بائی پاس، پی آئی ڈی سی، لانڈھی انڈسٹریل ایریا، ملیر کنٹونمنٹ، پی آئی بی کالونی، سعود آباد، سولجر بازار، تین ہٹی اور لسبیلہ سمیت کراچی کے دیگر علاقے بھی چیکنگ پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کو ہر صورت ٹیکس جمع کرانا ہوگا، بصورتِ دیگر کارروائی کریں گے۔

Related Posts