پشاور: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر 10 روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے دیگر ڈویژنز کی طرح ہزارہ ڈویژن میں بھی کورونا کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح بڑھ گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے جامعہ ہزارہ کے اسٹاف میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی میں تعلیمی عمل 10روز کیلئے معطل کردیا۔
کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








