زرنش خان کا بھارتی گیت پر رقص، بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

زرنش خان کا بھارتی گیت پر رقص، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
زرنش خان کا بھارتی گیت پر رقص، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے بھارتی گیت پر رقص کیا جس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ وہ خوبصورت لگتی ہیں، تاہم بعض مداحوں نے گیت کی تعریف بھی کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ زرنش خان نے اپنی بولڈ ویڈیو شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوئے۔ ویڈیو میں اداکارہ زرنش خان 2000 کی بھارتی فلم بچھو کے گیت پر رقص کرتی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار کا گیت پر رقص، مزاحیہ ویڈیو وائرل

بھارتی فلم بچھو میں بابی دیول اور رانی مکھر جی نے مرکزی کردار نبھائے۔ فلم کے گیت ٹوٹے ٹوٹے ہوگیا کو بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی کافی پذیرائی ملی جس میں ہنس راج ہنس اور شویتا شیٹھی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

کچھ ہی روز قبل ڈرامہ سیریل اعتبار کی اداکارہ نے اہل خانہ کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں بھارتی گیت پر رقص کیا۔ گیت کی بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید زرنش خان خوشی سے پاگل ہو گئی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ زرنش ہر گزرتے روز کے ساتھ اوور ہورہی ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ خواتین کو کپڑے تو پورے پہننے چاہئیں۔ 

Related Posts