سارے اعضا ء بھی دینے پڑے تو دیدونگی، خاتون نے شوہر کو جگر کا عطیہ دیکر محبت کی نئی مثال قائم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

He’s My Jigar’ – Wife Donates Her Liver To Husband

خیرپور: شوہر سے محبت کا لازوال اظہار،بھٹ شاہ کی خاتون نے اپنا جگر شوہر کو عطیہ کردیا، گمس اسپتال میں کامیاب آپریشن،میرا شوہر ہی میرا جگر ہے اپنےجگر کو جگر دیکر بچایا ہے، خاتون کا بیان بھی سامنے آگیا۔

https://www.facebook.com/watch/?v=450691450037711

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گمبٹ کے ہسپتال میں شوہر کو اپنا جگر عطیہ کرنے والی بھٹ شاہ کی زندہ دل خاتون حاجیانی ڈاکٹرز کو بتا رہی ہے کہ میرا شوہر ہی میرا جگر ہے اور میں نے جگر دے کر اپنا جگر بچایا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نوجوان پیسوں سے بھرا بیگ خاتون کو واپس کرکے شارجہ میں ہیروبن گیا

ان کا کہنا ہے کہ بہت خوش ہوں، شوہر میرا جگر ہے اس لیے جگر دیا، 12 سال شادی کو ہوگئے، اولاد نہیں، میرا شوہر میرے لیے سب کچھ ہے، میرے جسم کے سارے اعضاء شوہر پر قربان ہیں،سارے اعضا ء بھی دینے پڑے تو دیدونگی۔

 

Related Posts