ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے کا دور گزر گیا، لوگ موبائل میں مصروف ہیں۔صائمہ نور

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے کا دور چلا گیا، لوگ موبائل میں مصروف ہیں۔صائمہ نور
ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے کا دور چلا گیا، لوگ موبائل میں مصروف ہیں۔صائمہ نور

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے کا دور گزر گیا، لوگ موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے فلمی فنکارہ کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صائمہ نور نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی پر کیوں نہیں آتیں، جسے صائمہ پی ٹی وی سمجھ بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حریم شاہ کا شوہر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث، برطرف پولیس اہلکار نکلا

معروف اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے، مگر سچی ہے۔ وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے پی ٹی وی پر آیا کرتے تھے اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا۔
ہر بندہ حد سے زیادہ پرجوش ہوتا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے موجودہ دور پر آتے ہوئے کہا کہ اب کیا ہے؟ اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں، پب جی میں اور ٹک ٹاک میں مصروف ہے۔ایک طرح سے پی ٹی وی کا چینل ختم ہوچکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا صارفین نے صائمہ کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا۔ صائمہ نور نے کہا کہ لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔ لیکن میں پھر بھی پی ٹی وی سے محبت کرتی ہوں کیونکہ اس کا مطلب پاکستان ٹیلی ویژن ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بات ٹی وی کی ہورہی تھی کہ آپ ٹی وی پر کیوں نہیں آتیں؟ اور اداکارہ اسے پی ٹی وی سمجھ بیٹھیں۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ صائمہ نور کو پری زاد جیسے ڈراموں میں آنا چاہئے۔ 

Related Posts