اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تو وہ ناکام ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دعوؤں کے باوجود ساڑھے تین سال میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا سکی اور نہ ہی حکومت کو شکست دے سکے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے،” انہوں نے مزید کہا جے یو آئی-ایف کا ایک اور سیاسی زاویہ ہے اور پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا دوسرا ہے۔ اب وہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کے اعلان پر اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ ”وہ کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ”۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں 23 مارچ کو اسلام آباد میں بھی نہیں دیکھ رہا ہوں، اتنے عرصے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔ او آئی سی کانفرنس بھی ہو گی۔انہیں یہاں کیا کام ہے؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین کے بعد اپوزیشن سٹ پٹا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ آئندہ 50 دن سیاست میں بہت اہم ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان زیادہ طاقتور اور فاتح بن کر ابھریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں 70 میگا کرپشن کیسز ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس سب سے مضبوط ہے۔ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ واوڈا اپنا قانونی حق استعمال کریں گے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، زرداری چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








