اسٹاک مارکیٹ میں391.81 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ تیزی، 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس بڑھ گیا
اسٹاک مارکیٹ تیزی، 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران تیزی کی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 46339.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کرڑ 52 لاکھ 9 ہزار 538 شیئرز کا لین دین کیا گیا، سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 39 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: تعمیراتی صنعت کا پاکستان کے جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ہے،محسن شیخانی

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 174 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts