HBLپی ایس ایل 7، قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیارکرلیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

HBLپی ایس ایل 7، قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیارکرلیا گیا
HBLپی ایس ایل 7، قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیارکرلیا گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے دوسرے مرحلے کے دوران احتیاطی تدابیر کے طور پر قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بائیو سیکیورببل کے باعث اوپن ایئر اسٹوڈیو اور کمنٹری بکس تیار کیے گئے ہیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کمنٹری بکس ’ٹرک آرٹ‘ میں تیار کیا جا رہا ہے، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

قذافی اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے اوپن ایئر اسٹوڈیو فار اینڈ بلڈنگ کے نیچے گراؤنڈ میں تیار کیا گیا ہے، اوپن ایئر اسٹوڈیو سے میچ سے قبل اور بعد میں شوز ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میچز شروع ہوجائیں گے۔

شائقین کرکٹ میں لاہور میں ہونے والے میچز کو لے کر بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے، لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی کو اسلام آباد یونیٹڈ نے شکست دی تھی۔

Related Posts