غبارے بیچنے والی 2کمسن بچیوں سے زیادتی، ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

غبارے بیچنے والی 2کمسن بچیوں سے زیادتی، ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ منظور
غبارے بیچنے والی 2کمسن بچیوں سے زیادتی، ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ منظور

راولپنڈی:سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نواز اشرف نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں غبارے بیچنے والی 2کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ کینٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے متاثرہ بچیوں کے والد صفدر حسین کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376کے تحت مقدمہ نمبر 155درج کیا تھا۔

وہاڑی کے رہائشی متاثرہ بچیوں کے والد کے مطابق ان کی 9سالہ بیٹی نورین فاطمہ اور11سالہ بھتیجی رمشا شہر میں غبارے فروخت کرتے ہیں 11فروری کودونوں بچیاں غبارے فروخت کرنے گئیں اور کافی دیر تک واپس نہ آئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ بچیوں کی تلاش میں جب ہاتھی چوک پہنچے تو دونوں بچیاں روتی ہوئی ملیں،جنہوں نے بتایا کہ غلام مرتضیٰ نامی شخص انہیں بہلا پھسلا کلر کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے بیت الخلا میں لے گیا۔

مزید پڑھیں: باپ نے جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

جہاں اس نے دونوں سے زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا، گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جہاں پر عدالت نے ملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

Related Posts