وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کہ بلاول بیٹا تیار ہوجاؤ، میں تمہارے تمام سوالوں کے جوابات دینے کیلیئے خود لاڑکانہ آرہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سوالوں کےجوابات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے لیکن ہم بھی یہاں پر بیٹھیں ہیں، اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے تاہم اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخاب نہیں عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے منشور ‘ووٹ کو عزت دو’ کی نفی کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے تاہم ن لیگ پر تنز کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ‘جن کا پیٹ کاٹنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں’۔
مزید پڑھیں:صحافت کریں،وزیراعظم کے بارے میں جھوٹی خبریں نہ دیں۔ڈاکٹر شہباز گل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








