پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے، اظہر علی وقار یونس اور وسیم اکرم کے مداح نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے، اظہر علی وقار یونس اور وسیم اکرم کے مداح نکلے
پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے، اظہر علی وقار یونس اور وسیم اکرم کے مداح نکلے

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 90 کی دہائی میں سنسنی خیز مقابلوں کی یاد تازہ کرنے لگے۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں وقار یونس اور وسیم اکرم کا مداح ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی پاکستان کے 2 ڈبلیوز کہلانے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔ اپنے لڑکپن کے متعلق اظہر علی کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دنیا کی 2 مضبوط ترین ٹیمیں شمار ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں چھٹے میچ بھی ناکام

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ مقابلے دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ میں دونوں ممالک کے مابین وقت کے طویل فرق کے باعث راتوں کو جاگ کر میچز دیکھتا تھا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی نے کہا کہ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور ایڈم گلکرسٹ کو کیے جانے والے یادگار باؤلنگ اسپیلز کا مداح رہا ہوں۔ شعیب اختر اور بریٹ لی کی جنگ آج بھی یاد ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ کے متعلق مشہور تھا کہ یہ 150 رنز کا کامیابی سے دفاع کرسکتی ہے۔ مجھے کئی ایسے میچز یاد ہیں جہان وسیم اکرم اور وقار یونس نے شعیب اختر کی مدد سے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن تہس نہس کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں سعید انور اور انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔ میں سابق کپتان اسٹیو واہ کی بیٹنگ سے بہت متاثر تھا۔ مشہور تھا کہ وہ شارٹ پچ گیندیں اچھی نہیں کھیلتے مگر اسٹیو جسم پر باؤنسر کھا کر بھی لمبی اننگز کھیلتے تھے۔

حال ہی میں پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں اظہر علی بھی شامل ہیں جو ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ  16 فروری سے تربیتی مشقوں کا آغاز کریں گے۔ اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف 11ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مجموعی طور پر  11 ٹیسٹ میچز کی 22 اننگز میں اظہر علی نے 50 کی اوسط سے آسٹریلیا کے خلاف 1000 رنز بنائے جس میں 3سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 2016 میں میلبرن میں اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف 205 ناقابلِ شکست رنز بھی بنائے۔ 

Related Posts