پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے فیروز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر اے مشتِ خاک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اے مشتِ خاک میں مستجاب کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
کنواروں کیلئے اظہارِ محبت کے دن پر دیکھنے والی 5 ویلنٹائن ڈے مخالف فلمز

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکار فیروز خان کا کہنا تھا کہ دونوں جہان کے پروردگار کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے فاطمہ خان کا ٹیگ لگا کر بیٹی کا نام بھی مداحوں کو بتا دیا۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور شریکِ حیات علیزے فیروز کی شادی آج سے 3 سال قبل 2018 میں ہوئی اور اگلے ہی برس دونوں کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام سلطان خان رکھا گیا۔
ڈرامہ سیریل اے مشتِ خاک میں مستجاب جیسے کافر کا کردار ادا کرنے کے متعلق حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ مجھے علم تھا کہ ڈرامے کے مرکزی کردار پر تنقید ہوگی۔
اداکار فیروز خان نے کہا کہ مجھے یہ بھی پتہ تھا کہ ڈرامے پر تنقید کی وجہ سے ہی لوگ ڈرامہ دیکھنے کی طرف آئیں گے اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ مرکزی کردار کو کیا مسائل درپیش ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








