کراچی: معروف بلوچ اداکار ظاہر لہری کا کہنا ہے کہ رمشاء خان نے صنف آہین میں بلوچ لڑکی کا کردار بخوبی نبھایا۔
بلوچ اداکار کا کہنا تھا کہ رمشاء ایک بہت محنتی لڑکی ہے ورنہ میں نے تو ایسا سنا تھا کہ آج کل کے نوجوان اداکار تو محنت کرنے سے کوسوں دور بھاگتے ہیں۔
ڈرامے صنف آہن میں پری وش کے باپ کا کردار نبھانے والے اداکار ظاہر لہری نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رمشاء خان کے بارے میں کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہے۔
سیٹ کے دوران میرے پاس بیٹھ کر مجھ سے پوچھتی تھی کہ کیسے جملوں کو ادا کروں کیونکہ اردو میں بلوچی طرزتخاطب لانا بہت مشکل ہوتا ہے اور اس کو برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل تاہم یہ رمشاء کی خوبی ہے کہ اس نے اس کو برقرار رکھا۔
رمشاء خان کے آرمی کے سین کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اُس کو تاکید کی تھی کہ جب بھی تم اپنا تعارف کرواؤ یا کوئی مشکل پیش آئے تو اپنے کردار کے حوالے سے ہمیشہ یہ سوچنا ‘تم بلوچ ہو، تم شیر کا بچہ ہوں’۔ یہ ڈائیلاگ رمشاء خان ڈرامے میں کثرت سے بہت سارے مقامات پر بولتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں:اے مشتِ خاک کے اداکار فیروز خان اور علیزے کے ہاں بیٹی کی پیدائش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








