ایرانی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان، پاک ایران بارڈر بھی زیر بحث آئیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان دورہ، پاک ایران بارڈر بھی زیر بحث آئگا۔
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان دورہ، پاک ایران بارڈر بھی زیر بحث آئگا۔

اسلام آباد: ایرانی وزیر اخلہ ڈاکٹر احمد واحدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں پر اُن کا پاکستانی ہم منصب شیخ رشید نے استقبال کیا۔

اس دورے کے بارے میں پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونوں وفود کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تاہم اس وفد کا استقبال کرنے کیلیئے وزارت داخلہ کے سیکیریٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

دریں اثناء ایرانی وزیر اپنے اس دورے میں وزیراعظم عمران خان سمیت وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر اہم حکومتی سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ کے معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

Related Posts