اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کو پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کو پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کو پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثر زائل کرنا نیب کی ذمہ داری ہے کہ صرف منتخب نمائندوں کا احتساب ہوتا ہے۔ مشرف عوامی عہدے دار تھے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر انکوائری 2018 میں شروع کی گئی۔ یہ ایم ایل اے پر منحصر ہے کہ وہ کارروائی کریں گے یا نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سالوں سے نیب کی انکوائریاں کیوں زیر التوا ہیں۔انہوں نے پوچھا ”کیا بیرون ملک سے ایم ایل اے کو جواب دینے میں تین سال لگتے ہیں؟“ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کئی بار بیرون ملک سے جواب نہیں دیا جاتا۔

مزید پڑھیں: حکومت 10 ڈیمز کی تعمیر کیلئے پرعزم، آبی ذخائر 2 گنا ہوجائینگے۔وزیر اعظم

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے جوابدہ ہے، انہوں نے پوچھاپرویز مشرف کے خلاف انکوائری کب تک مکمل ہو سکتی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم ایک ماہ میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے کیس نمٹانے کا حکم دیا۔

Related Posts