کراچی میں مختلف حادثات، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں مختلف حادثات، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق
کراچی میں مختلف حادثات، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق

کراچی میں مختلف حادثات کے دوران خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹرالر اور ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقےاسٹیل ٹاؤن میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شہری کو کچل دیا۔ ملیر کینٹ کے قریب ٹرالر نے ٹکر مار کر شہری کی جان لے لی۔ ڈیفنس فیز 2 میں بھی ڈمپر کا موٹر سائیکل سے خوفناک تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کاتصادم، 6افراد جاں بحق

تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہار گیا۔ رات گئے کیماڑی میں ہونے والے حادثے میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تمام افراد کی میتیں مختلف ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔

بھاری ٹریفک کے باعث ایک اور حادثے کے نتیجے میں ماں اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز رفتار ڈمپرز اور ٹرالرز حادثات کی وجہ بن رہے ہیں جن کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے تھا۔

آج سے 4 روز قبل کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہوئیں۔

Related Posts