امریکی وزیر خارجہ یوکرین کشیدگی کیخلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ یوکرین کشیدگی کیخلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار
امریکی وزیر خارجہ یوکرین کشیدگی کیخلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار

نیو یارک: امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن یوکرین کشیدگی کے خلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، تاہم شرط یہ ہے کہ روس یوکرین پر حملے سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے آئندہ ہفتے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی قیادت یوکرین پر حملہ آور ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی تو ملاقات کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل، بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار

محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا روس وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز جو بائیڈن حکومت نے ہی دی تھی، ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بحران حل کرنے کا واحد ذمہ دارانہ طریقہ سفارت کاری اور مذاکرات ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ روس کو جنگ کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔ روسی قیادت واضح طور پر اعلان کرے کہ وہ یوکرین پر حملہ آور ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

اس سے چند گھنٹے قبل ہی روس نے امریکہ کے سفارتی عہدیدار  ڈپٹی چیف آف مشن کو ملک بدر کردیا، جو وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ایک بلا اشتعال کارروائی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جنگ شروع کرنے نہیں، روکنے آئے ہیں۔ 

Related Posts