پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلیئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلیئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ شیخ رشید
پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلیئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلیئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران پاک عراق کے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں بالخصوص زائرین کیلیئے سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ویزا سہولیات اور دیگر سیکیورٹی تعاون  بڑھانے کیلیئے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی زوردیا گیا۔

عراقی سفیر حامد عباس لفطا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلیئے روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات تاریخی، اسلامی بھائی چارے اور باہمی اتحاد پر قائم ہیں۔

علاوہ ازیں اس ملاقات کے موقع پر سیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق سمیت پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ملک ہے، اب تک 80 ہزار جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کاآسٹریاکے وفاقی چانسلرسے رابطہ،افغانستان کی صورتحال پرگفتگو

عراق جانے والے زائرین کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بھی تعاون بڑھانے کیلیئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Posts