اے این ایف کی کارروائی، 33کلوگرام منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی، 33کلوگرام منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار
اے این ایف کی کارروائی، 33کلوگرام منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (انٹیلی جنس) اور اے این ایف پشاور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 33 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی ہیں جن کو اسمگل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے پشاور موٹر وے برج، رنگ روڈ پر واقع بی ای پیٹرولیم کے قریب تلاشی کے دوران ایک کار سے 33 اعشاریہ 3 کلوگرام منشیات برآمد کیں جن میں 26 کلو ہیروئن، 6 کلو چرس اور 1.2 کلو گرام افیون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد، سکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں کار میں سوار لاہور کے رہائشی خواجہ یاور اور فیصل کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسدادِ منشیات فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ منشیات کا استعمال، خریدوفروخت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ اسمگل کرنا قانوناً جرم ہے۔ 

Related Posts