برسلز: یورپی یونین نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو یوکرین پر حملے کے بعد پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
روسی رہنماؤں پر پابندیوں کیلئے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں اتفاق کیا گیا، یورپی یونین کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جرمنی اور اٹلی نے پیوٹن اور سرگئی لاوروف کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔
یاد رہے کہ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس پر ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر امریکا، یورپ کی بے وفائی پر برس پڑے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








