اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود 1207 نئے کیسز کے ساتھ 14 افراد انتقال کرگئے۔
ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 اموات اور 1207 نئے کیسز کی اطلاع ملی۔
این سی او سی کے مطابق 14 نئی اموات کے بعد مرنےوالوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30153 ہو گئی ہے جبکہ نئے 1207 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1507657 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 53625 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کا تناسب 2اعشاریہ 25 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1117 تھی۔
ملک میں 25313 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1440292 ہے۔ ہفتہ تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 37212 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:کورونا سے متاثرہ 204مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








