لاہور قلندرز کی جیت،کیا اب رشتہ پکا سمجھیں؟عوام کا شاہد آفریدی سے معصومانہ سوال

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور قلندرز کی جیت،کیا اب رشتہ پکا سمجھیں؟عوام کا شاہد آفریدی سے معصومانہ سوال
لاہور قلندرز کی جیت،کیا اب رشتہ پکا سمجھیں؟عوام کا شاہد آفریدی سے معصومانہ سوال

پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کو فائنل جیتنے کی مبارکبا پیش کی،جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی سے مزاحیہ سوالات پوچھے کہ کیا اب رشتہ پکا سمجھیں۔

گزشتہ کل پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلا گیا ، جس میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان مد مقابل ہوئے ، میچ میں جیت کا سہرا لاہور قلندرز کے سر پر سجا ، جس پر متعدد مشہور شخصیات نے لاہور قلندرز کو مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے مشہور کھلاڑی بوم بوم آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سے لاہور قلندرز اور ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو شاہین آفریدی، آپ واقعی میں چیمپیئن ہیں ، قلندرکا پورا اسکواڈ اور درحقیقت پورا لاہور اس جیت کا مستحق ہے۔

شاہد آفریدی کے اس پوسٹ کے کرتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مزاحیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے شاہد آفریدی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی ڈیٹ کب فکس کرنے آرہے ہیں،سسر جی؟

ٹوئٹر پوسٹ پر دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ کماؤمنڈا ملا ہے، تو کسی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو بہت ہی کامیاب داماد ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کا ٹوئٹر کے ذریعے محبت کا والہانہ اظہار

مزید برآں سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کے فرنچائز آنر رانافواد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا جی آپ بہت اچھے ہو،آپ کا سات سال کا انتظار اور انتھک محنت رنگ لے آئی۔

Related Posts